in

اسٹیل مل کیس: صنعت وپیداوار کے سیکریٹریز کی سرزنش

اسٹیل مل کیس: صنعت وپیداوار کے سیکریٹریز کی سرزنش

اسٹیل مل کو لیز پر دیا جائیگا، اسد عمر

پاکستان اسٹیل کے حوالے سے کیا منصوبہ بندی ہے؟، سپریم کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا، نجکاری اور صنعت و پیداوار کے سیکریٹریز کی سرزنش بھی کردی۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ کیوں نہ اسٹیل مل پر ہونے والے 2 کروڑ يوميہ اخراجات آپ سے ریکور کئے جائیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پاکستان اسٹیل ملز سے متلعق کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا ہے کہ اسٹیل ملز کو صرف لیز پر دیا جائے گا، ملکیت حکومت پاکستان کی ہی رہے گی۔

وزیر نجکاری میاں محمد سومرو کہتے ہیں واجبات کلیئر کرکے ستمبر یا اکتوبر تک بولی کا عمل شروع کردیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا سپریم کورٹ ماضی میں اسٹیل ملز کی نجکاری سے روک چکی ہے، جو بھی کرنا ہے عدالتی فیصلے کو مدنظر رکھ کر ہی کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عجیب کہانی:بیٹے نے بچھڑی ماں کو60سال بعد ڈھونڈ نکالا

عجیب کہانی:بیٹے نے بچھڑی ماں کو60سال بعد ڈھونڈ نکالا

کون کس کا آدمی ہے؟شہزاد رائے کا سیاسی گانا وائرل

کون کس کا آدمی ہے؟شہزاد رائے کا سیاسی گانا وائرل