in

وائرل ویڈیو میں ووٹ فروخت کرنے والے ارکان کون ہیں

وائرل ویڈیو میں ووٹ فروخت کرنے والے ارکان کون ہیں

شوکت یوسفزئی کی تصدیق

 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ افراد نوٹوں کی گڈیاں گنتی کرکے بیگوں میں بھر رہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان جو 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے کے عوض یہ رقم وصول کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو گزشتہ رات اے آر وائی نیوز نے چلائی اور اس میں خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد بھی رقم وصول کرتے نظر آرہے ہیں۔ سلطان محمد جمہوری مبینہ طور پر ووٹ فروخت کتے وقت قومی وطن پارٹی کے رکن تھے مگر بعد میں تحریک انصاف میں شامل ہوکر وزیر بن گئے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ عبیداللہ مایار نے اپریل 2018 میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ووٹ کے بدلے کسی سے پیسے نہیں لیے اور ثبوت کے بغیر کارروائی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ اگر عمران خان کے پاس میرے خلاف پیسے لینے کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

دیگر لوگوں میں سردار ادریس، دینا ناز اور معراج ہمایون شامل ہیں۔ اس ویڈیو میں پیسے دینے والے افراد کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ وصول کرنے والوں کا تعلق تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں سے ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں کمی،آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، آج کے کرنسی ریٹ

ملائیشین کمپنی پروٹون کی گاڑی ساگا پاکستان میں کب لانچ ہونے جارہی ہے؟السون کے بعد شائقین کیلئے ایک اور خوشخبری 

ملائیشین کمپنی پروٹون کی گاڑی ساگا پاکستان میں کب لانچ ہونے جارہی ہے؟السون کے بعد شائقین کیلئے ایک اور خوشخبری