کئی ہفتے احتجاج جاری رہا
ڈاکٹرفیصل سلطان نےکہا ہے کہ حکومت پمزاسپتال کے معیار کو بہتر بنائے گی اورسب مل کر اسپتال کا اچھا ادارہ بنائیں گے۔اسپتال میں جاری 71 روزہ احتجاج اختتام پذیر ہوگیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتےہوئےمعاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہا کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس پر پمز اسپتال کے ملازمین کے کچھ خدشات تھے۔ملازمین کے خدشات پر ڈاکٹرز کے ساتھ کافی مشاورت ہوتی رہی اوران کےتمام خدشات دور کیے جائیں گے اور پمز ملازمین کی تمام امیدیں پوری ہونگی۔
پمزاسپتال کےملازمین اور عملہ ایم ٹی آئی آرڈیننس پرکئی ہفتے سے پرامن احتجاج کررہے تھے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کی قیادت چیئرمین فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹراسفند مارچ کررہے تھے۔ اس دوران پچھلے ماہ احتجاجی ملازمین کی جانب سے ڈی چوک کی جانب مارچ بھی کیا گیا۔ احتجاج ختم ہونے اورمطالبات تسلیم ہونے ڈاکٹرز نےخوشی کا اظہار کیا اورڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا