in

کراچی:بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج،6 ملزمان نامزد

کراچی:بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج،6 ملزمان نامزد

کراچی ميں ايف ٹی سی فلائی اوور پر2 بھائيوں کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بيٹے کی مدعيت ميں درج کرلياگياہے۔

کراچی کےصدر تھانےميں درج مقدمے ميں 4 نامزد ملزمان سیدشاہنوازشاہ، شاہ نیاز شاہ،رحمت شاہ،ڈرائیورمحمد کمال سميت 2 نامعلوم ملزمان شامل ہيں۔

پوليس کےمطابق فائرنگ کے واقعے میں قتل کیے جانے والے سیدعابد حسین کوسینے پر 3 گولیاں لگیں۔ مقتول سید ساجد حسین شاہ کوایک گولی بائیں بازواورایک گولی ناک پرلگی۔

فائرنگ کاواقعہ گذشتہ روز سٹی کورٹ سے پیشی کے بعد ایف ٹی سی فلائی اوور پر پیش آیا۔فائرنگ کے واقعے میں 2 سگےبھائی سید عابد حسین شاہ اور سید عابد حسین جاں بحق ہوئے تھے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نےبتایا تھا کہ مقتولین اور مخالف گروپ کےخلاف محمود آباد،ڈیفنس، بلوچ کالونی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں اورمقتولین اورمخالفین ایک دوسرے پرمقدمات درج کراتے رہے ہیں۔

مقتولين پيپلزپارٹی کے رہنما سعيدغنی کےقريبی عزيز تھے۔سعيدغنی کا کہنا تھا کہ مقتولين کا گھريلوتنازع چل رہا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارہ14اعشاریہ 96ارب ڈالر ہو گیا

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارہ14اعشاریہ 96ارب ڈالر ہو گیا

اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی سابق ایئر فورس پائلٹ فیصل سے شادی ملاقات کیسے ہوئی اور پھر بات کس طرح آگے بڑھی ؟ پہلی مرتبہ تفصیلات بتا دیں 

اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی سابق ایئر فورس پائلٹ فیصل سے شادی ملاقات کیسے ہوئی اور پھر بات کس طرح آگے بڑھی ؟ پہلی مرتبہ تفصیلات بتا دیں