in

ناقابل یقین طاقتوں کا مالک پاکستانی بچہ

ناقابل یقین طاقتوں کا مالک پاکستانی بچہ

فولاد سے مضبوط عزیر کی صلاحیتوں پرمغربی دنیا بھی ششدر

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک بچہ دانتوں سے سریا موڑنے کی طاقت سمیت مختلف حیرت انگیز صلاحیتوں کا مالک ہے جبکہ اس کے والد بھی ایسے طاقتور ہیں کہ جن کی نظیر ڈھونڈنی مشکل ہے۔

غلام فاروق اور ان کے بیٹے عزیر فاروق  اتنے طاقتور  ہيں کہ ان  کے آگے اچھے اچھے پانی بھرتے نظر آتے ہیں، ان کے ہاتھ پتھر اور سینے فولاد جیسے مضبوط ہیں۔

والد کے تو خیر کیا ہی کہنے ان کا بیٹا عزیر بھی بڑی آسانی سے بھاری بھرکم ویگن کو کھینچ لیتا ہے جبکہ بلاکس اور فرائنگ پین کو موم کردینا تو اس کے لئے کوئی معنی ہی نہیں رکھتا۔ حتیٰ کہ یہ بچہ اپنی ناک سے ٹائر کی 2 ٹیوبس میں ہوا تک بھرلیتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خواتین میں گالف مقبول ہونے لگا

خواتین میں گالف مقبول ہونے لگا

لٹیروں نے روشن دان سے داخل ہوکر بینک کا صفایاکردیا

لٹیروں نے روشن دان سے داخل ہوکر بینک کا صفایاکردیا