in

کیا اسٹیبلشمنٹ کا کام مثبت رپورٹنگ کروانا ہے، عظمیٰ بخاری

کیا اسٹیبلشمنٹ کا کام مثبت رپورٹنگ کروانا ہے، عظمیٰ بخاری

ترجمان کے بیان پر ردعمل

مسلم لیگ نواز کی رہنما عظمیٰ بخاری نے ترجمان پاک فوج کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا اسٹیبلشمنٹ کا کام یہ ہے کہ وہ حکومت کی نااہلی چھپانے کیلئے میڈیا سے کہے کہ مثبت رپورٹنگ کریں۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔ ہمارے کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی سیاست کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق ہے۔ قیاس آرائیاں کرنے والوں سے پھر کہوں گا کہ فوج کوسیاست میں مت گھسیٹیں۔

سماء ٹی وی کے پروگرام میں میزبان ندیم ملک لائیو نے عظمیٰ بخاری سے کہا کہ پاک فوج کے ترجمان نے سیاست سے لاتعلقی اور بیک ڈور رابطوں کی تردید کرتے ہوئے ثبوت طلب کیے ہیں۔ کیا آپ کے پاس ثبوت موجود ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب اس طرح کے بیانات آتے ہیں تو اچھا لگتا ہے اور دل کرتا ہے کہ اس پر اعتبار کریں لیکن حالات اور واقعات اس پر اعتبار کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ مثال کے طور پر الیکشن سے قبل کیسے جنوبی پنجاب محاذ بنا، کیسے لیگی امیدواران نے ٹکٹ واپس کیے۔ کیسے پولنگ اسٹیشن پر قبضہ اور آر ٹی ایس کو بند کیا گیا۔ کیسے آزاد امیدواروں کو بھر بھر کر بنی گالا لایا گیا اور کس طرح بیساکھیوں پر حکومت قائم کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک میں سونے کی قیمت برقرار

ملک میں سونے کی قیمت برقرار

جبراً مذہب تبدیل کروانے والوں کیلئے 10سال قید کی سزاتجویز

جبراً مذہب تبدیل کروانے والوں کیلئے 10سال قید کی سزاتجویز