in

کے ایم سی نے گجر نالے سے تجاوزات کا خاتمہ شروع کردیا

کے ایم سی نے گجر نالے سے تجاوزات کا خاتمہ شروع کردیا

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلع وسطی کی انتظامیہ نے پیر کو گجر نالے پر قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا۔

شہر قائد کے ضلع وسطی میں موجود 12.58 کلو میٹر طویل گجر نالے کا آغاز نیو کراچی کے علاقے نورانی محلہ نالہ اسٹاپ سے ہوتا ہے جبکہ لیاقت آباد ٹاؤن آفس کے قریب حاجی مرید گوٹھ پر اس کا اختتامی پوائنٹ ہے۔

کے ایم سی انسداد تجاوزات ٹیم نے پہلے مرحلے میں گجر نالہ کے دونوں اطراف سے 30 فٹ تجاوزات کو ختم کرنا شروع کیا ہے۔  سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی بشیر صدیقی نے اس بات کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ غیر پختہ تجاوزات کو ہٹارہے ہیں۔

بشیر صدیقی نے کے ایم سی کے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیمیں تقریباً ایک ہفتے تک غیر پختہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے کام کریں گی، جس کے بعد دونوں اطراف سے پختہ (کنکریٹ اسٹرکچر) ڈھانچوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گجر نالے کے اطراف سے انسداد تجاوزات مہم کے دوران تقریباً 4 ہزار پختہ اور دیگر ڈھانچے مسمار کئے جائیں گے۔ بشیر صدیقی نے بتایا کہ نالے کو مختلف مقامات سے 30 سے 120 فٹ تک چوڑا کیا جائے گا۔

کے ایم سی نے اخبار میں اشتہار اور دستی نوٹس کے ذریعے ان رہائشیوں کو اطلاع دی جن کے مکانات انسداد تجاوزات مہم کے تحت مسمار کئے جانیوالی فہرست میں شامل تھے۔ کے ایم سے نے مکانات پر نشانات لگانے کے دوران بھی گجر نالے پر قائم مکانات کے رہائشیوں کو آگاہ کیا تھا۔

بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی نے محمود آباد نالے کے مقابلے میں گجر نالے پر اپنے آپریشن میں تبدیلی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گجر نالے کے دونوں اطراف (ابتدائی اور اختتامی مقامات) سے آپریشن کا آغاز کیا ہے، گجر نالے کی دونوں جانب انسداد تجاوزات آپریشن ایک ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

کے ایم سی کچی آبادی ڈپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے گجر نالے پر سروے کا کام آپریشن کے آغاز سے پہلے گزشتہ ہفتے مکمل کرلیا تھا۔ انہوں نے انسداد تجاوزات آپریشن کے ممکنہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے مکینوں سے قومی شناختی کارڈ کی کاپیاں بھی جمع کرلی۔

سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی نے بتایا کہ سندھ حکومت مکینوں کو معاوضے کی مد میں 2 سال کا کرایہ (فی ماہ 15 ہزار روپے) ادا کرے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو:امجد صابری اہلیہ کیلئے کون سا گانا گنگناتے تھے؟

ویڈیو:امجد صابری اہلیہ کیلئے کون سا گانا گنگناتے تھے؟

وکلارہنماؤں کی عدالت میں توڑ پھوڑ کی مذمت سے گریز

وکلارہنماؤں کی عدالت میں توڑ پھوڑ کی مذمت سے گریز