in

لاہور میں2 افراد کی پراسرار موت،بیویاں زیرحراست

Lahore girl murdered

لاہور کے علاقے گلشن راوی ميں 2 افراد اپنے اپنے گھروں ميں مردہ حالت ميں پائے گئے اور دونوں ہی کے سر میں گولیوں کے زخم ملے۔

پولیس کے مطابق دونوں کے ورثا نے مقتولين کي بيويوں پر قتل کا الزام لگایا ہے جس کے باعث خواتین کو حراست میں لے  کر مزید تفتیش کی جار ہی ہے۔

پہلا واقعہ چھپر اسٹاپ کے نزدیک رفیق اسٹریٹ میں پیش آیا جہاں 44 سالہ جمشید گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے جن کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی۔ جمشید کے لواحقین کا الزام ہے کہ جمشید نے دو روز قبل اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر ان کی بیوی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ پولیس نے جشمید کی بیوی کو حراست میں لے لیاہے۔

دوسرا واقعہ گلشن راوی کے بلاک ایچ میں رونما ہوا جب 55 سالہ تاجر عمر قریشی اپنی پہلی بیوی کے پاس آنے کے تھوڑی دیر بعد ہی مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کے بھی سر میں گولی کا زخم ملا۔ عمر کی اہلیہ کا دعویٰ تھا کہ ان کے شوہر نے خودکشی کی ہے جبکہ متوفی کے بھائی کا الزام ہے کہ ان کے بھائی کو قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے بھجوا دیا ہے جبکہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل ہیں یا خودکشیاں اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لٹیروں نے روشن دان سے داخل ہوکر بینک کا صفایاکردیا

لٹیروں نے روشن دان سے داخل ہوکر بینک کا صفایاکردیا

ویڈیو: حسن علی کا جنوبی افریقا کیخلاف شاندار کم بیک

ویڈیو: حسن علی کا جنوبی افریقا کیخلاف شاندار کم بیک