نسلی کتا بتا کر عام کتا بیچنے پر کراچی کا شہری پیٹ سٹی ڈیفنس کیخلاف سٹی کورٹ پہنچ گيا۔
شہری کا کہنا ہے کہ نسلی کتا بتا کر80 ہزار میں عام کتا تھمایا جس پر عدالت نے پیٹ سٹی ڈیفنس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 فروری کو فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
شہری نے درخواست میں کہا کہ کتے کا وزن زیادہ اور کھانا بھی زیادہ کھاتا ہے، عدالت دھوکا دہی پر کارروائی کرے۔