in

کراچی:سٹی اسٹیشن کو کیماڑی سے ملانے والے چینا کریک برج کی بحالی مکمل

کراچی:سٹی اسٹیشن کو کیماڑی سے ملانے والے چینا کریک برج کی بحالی مکمل

فریٹ سروس اورآمدنی میں بہتری آئےگی

پاکستان ریلوے نے کراچی سٹی اسٹیشن کو کیماڑی سے ملانے والے چینا کریک برج کی بحالی کا کام مکمل کرلیا ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی حدود ميں مال گاڑیاں ٹریک پردوبارہ نظرآئیں گی جبکہ برج کی بحالی سےفریٹ سروس اورآمدنی میں بہتری آئےگی۔

کراچی کےسٹی اسٹیشن کےنزدیک چینا کریک برج ایک سال سے غیرفعال تھا۔ برج کےغیرفعال رہنےسےایک طویل متبادل راستے کواستعمال کیا جاتا تھا۔پل کی بحالی کا کام گزشتہ برس دسمبرمیں شروع کیا گیا تھا۔ پل کوقابل استعمال بنانے کے ليے پاکستان ريلوے نے اپنے وسائل استعمال کئےاوروفاق سے کسی قسم کی معاونت نہیں لی گئی۔

سٹی اسٹیشن کوکیماڑی براستہ کراچی بندرگاہ ملانےسےبندرگاہ سےاندرون ملک برآمدی اوردرآمدی کنٹینرز کی منتقلی میں سہولت ہوگی۔

ڈی ایس ریلوے محمد حنيف نے بتایا کہ يوميہ ڈيڑھ سے 2 فريٹ ٹرينيں شامل ہونے کا امکان ہے اورسالانہ آمدنی اربوں میں جانے کا امکان ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہانگ کانگ: پاکستان سے لائی گئی منشیات ضبط

ہانگ کانگ: پاکستان سے لائی گئی منشیات ضبط

بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے،عمران خان

بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے،عمران خان