کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے این او سی اور لے آؤٹ پلان نہ ہونے پر اسلام آباد کی 100 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی قرار دے دیں۔
سی ڈی اے دستاویز کے مطابق زون 2 کی پانچ، زون 3 کی چھ، زون 4 کی 66 اور زون 5 کی 23 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی ہیں۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ شہری دھوکے میں نہ آئیں اور سوسائٹیز سے متعلق پہلے تحقیق کر لیں۔ اسلام آباد سے باہر واقع 5 سوسائٹیز وفاق کی مارکیٹنگ کر رہی ہیں۔
سی ڈی اے نے غیر قانونی قرار دی گئیں 100 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فہرست جاری کردی۔