نندنہ قلعےجیسا تاریخی ورثہ بھی توجہ کا مرکزبن جائےگا
چکوال میں زیتون اور شہد کے بڑے پیمانے پرمنصوبے سمیت سیاحت کو فروغ دینے کا منصوبہ شروع ہوگیا ہے۔
چکوال کےعلاقے چوا سیدن شاہ میں آڑہ،پریرہ اور دل جبہ کے قدرتی نباتاتی ذخائرموجود ہیں۔18000 ایکڑ پر مشتمل ان دشوار گزار پہاڑی جنگلات کیلئے بیک وقت 3 بڑے منصوبے تیارکئےگئے ہیں۔
ان جنگلات میں سیاحت،زیتون اورشہد کے بڑے مراکزقائم کئےجائیں گے۔ ماحولیات،معیشت اور مقامی آبادی کیلئے پراجیکٹ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان 15 فروری کو کرینگے۔
ان پہاڑی سلسلوں میں سیاحت بڑھانے کیلئے ٹریلز تیارکی گئی ہیں جن پرمعلوماتی اور رہنمائی کےلئے بورڈزنصب کردئیے گئےہیں۔