in

کراچی: 2 بھائیوں کا مبینہ ذاتی دشمنی پرقتل

کراچی: 2 بھائیوں کا مبینہ ذاتی دشمنی پرقتل

کراچی میں مبینہ ذاتی دشمنی پر 2 بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر شیخ کےمطابق پیر کی صبح ایف ٹی سی فلائی اوور کے نزدیک 2 بھائیوں کو ہدف بنا کر نشانہ بنایا گیا۔ مقتولین سٹی کورٹ سے پیشی کے بعد واپس آرہےتھے جب موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اورجائے وقوعہ کےاطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ نےبتایا کہ مقتولین اور مخالف گروپ کےخلاف محمود آباد،ڈیفنس، بلوچ کالونی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں اورمقتولین اورمخالفین ایک دوسرے پرمقدمات درج کراتے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پچھلےکچھ دنوں سےاس قسم کےواقعات ہورہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ مریم انصاری بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

اداکارہ مریم انصاری بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

تنقید کرنےوالےمداح کوفلک شبیرکاکراراجواب

تنقید کرنےوالےمداح کوفلک شبیرکاکراراجواب