in

مریم نواز کی بڑی بیٹی حادثے میں زخمی

Maryam Nawaz talk with angry mood

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی بڑی بیٹی مہر النساء حادثے میں زخمی ہوگئی جس کے بعد انہوں نے حیدرآباد روانگی منسوخ کر دی۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے مریم نواز شریف کی حیدرآباد روانگی منسوخ کی گئی۔

مریم نواز کی صاحبزای کے سر پر شدید چوٹ آنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی۔ مہرالنساء اس وقت آئی سی یو میں ہیں تاہم الحمداللہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔

ترجمان ن لیگ نے مہر النساء کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کو 9فروری کو حیدر آباد میں جلسہ ہے جس میں شرکت کے لیے مریم نواز کو روانہ ہونا تھا۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کراچی پہنچ گئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

والد کے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم ہیں، ساجدسدپارہ

والد کے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم ہیں، ساجدسدپارہ

Muhammad Zubair

محمدزبیر کی بیٹی وداماد کی ویکسینیشن، سندھ حکومت کا نوٹس