in

اہم خبر:پاکستان سمیت20ممالک کےمسافروں کی سعودیہ آمدپرپابندی

اہم خبر:پاکستان سمیت20ممالک کےمسافروں کی سعودیہ آمدپرپابندی

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

حیدر آباد میں پی ڈی ايم کو جلسے کی تياری کی اجازت ملنے کے بعد تيارياں شروع ہوگئیں۔

قومی اسمبلی میں 4 فروری کو اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے ذمہ داران کے خلاف ضابطے کی کارروائی کا فیصلہ۔ اسپیکر اسد قیصر نے تحقیقات کیلئے 8 فروری کو اجلاس بلا لیا۔

سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے حکومت ڈٹ گئی۔ اوپن بیلٹ کے لیے صدر مملکت نے آرڈیننس جاری کردیا۔ آرڈیننس سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط۔

پاکستان کو جی 20 ممالک سے مزید 80 کروڑ ڈالر ریلیف ملے گا۔ جون 2021 تک واجب الادا رقم کو اب اگلے 6 سال میں ادا کرنا ہوگی۔ سعودی عرب اور یو اے ای کو 2 ارب ڈالر کی واپسی بھی مؤخر ہونے کا امکان ہے۔

تاريخ رقم کرنے کے ليے جانے والا کوہ پيما لاپتا۔ کئی گھنٹے گزر گئے محمد علی سد پارہ کا کچھ پتا نہ چل سکا۔ پورٹرز محمد علی سدپارہ کی تلاش کيلئے روانہ۔

پنڈی ٹيسٹ کے تيسرے دن پاکستان نے ساؤتھ افريقا کو 201 پر آؤٹ کرديا۔ پاکستان کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام۔ قومی ٹيم نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنائے ۔ برتري 200ہوگئی۔

سعودی عرب نے پاکستان سميت 20ممالک کے مسافروں کے داخلے پر دوبارہ پابندی عائد کردی۔ اطلاق آج سے ہوگا۔ سفارتکاروں اور طبی عملے سميت کوئی پاکستانی سعودی عرب کا سفر نہیں کرسکے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے ‘ بھارتی ادا کار کے مینیجر کا بیان

’پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے ‘ بھارتی ادا کار کے مینیجر کا بیان

کےٹو:محمدعلی سدپارہ اوردیگرکی تلاش، سرچ آپریشن پھرشروع

کےٹو:محمدعلی سدپارہ اوردیگرکی تلاش، سرچ آپریشن پھرشروع