in

ڈینیئل پرل کیس:عمر شیخ سمیت چاروں ملزمان کراچی منتقل

ڈینیئل پرل کیس:عمر شیخ سمیت چاروں ملزمان کراچی منتقل

امریکی صحافی ڈیینیل پرل کے قتل میں ملوث احمد عمر سعید شیخ سمیت چاروں ملزمان کو کراچی کی سینٹرل جیل میں قائم عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈینینل پرل کے قتل میں گرفتار ملزم شیخ محمد عادل کے بھائی شیخ اسلم نے تصدیق کرتے ہوئے سما ڈیجیٹل کو بتایا کہ چاروں ملزمان کو ہفتہ کی رات کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

چاروں ملزمان کو کراچی سینٹرل جیل میں بنی نئی عمارت میں رکھا گیا ہے۔ چاروں کو الگ الگ کمرے بھی دیئے گئے ہیں۔ سینٹرل جیل کی عمارت میں منتقل کرنے کے بعد ملزمان کو انٹرنیٹ اور فون کے علاوہ تمام سہولیات میسر ہونگی۔

ملزمان کی اہل خانہ سے ملاقات کیلئے روزانہ صبح 9 سے شام 5 بجے کا وقت مختص کیا گیا ہے۔

مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کے اہل خانہ کل بروز پیر 8 فروری کو عمر شیخ سے مقررہ اوقات میں ملاقات کریں۔ عمر شیخ کے اہل خانہ کو قصر ناز میں ٹھہرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہوم سیکریٹری کی جانب سے جیل انتظامیہ کو ڈینیل پرل قتل کیس ميں گرفتار ملزم عمر شیخ سمیت دیگر کی منتقلی کے احکامات موصول ہوئے تھے۔ ملزمان کی منتقلی کے پیش نظر سينٹرل جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے انتظامات بھی مزید سخت کر ديئے گئے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے 2 فروری کو جاری اپنے حکم نامے میں امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل میں گرفتار افراد کو فوری طور پر ڈیتھ سیل (سزائے موت کے قید خانے) سے نکال کر جیل کی عام بیرک میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ حکم جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دیا تھا۔

امریکی صحافی ڈینیئل پرل کو سال 2002 میں کراچی میں اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا اور اُسی برس انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ لیکن اس کے 18 برس بعد 2 اپریل 2020 کو سندھ ہائی کورٹ نے ان کی سزائے موت ختم کرتے ہوئے انھیں اغوا کے جرم میں 7 برس قید کی سزا سے بدل دیا تھا، جب کہ دیگر 3 ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا۔

28 جنوری 2021 کو سپریم کورٹ نے ملزمان کی رہائی کے فیصلے میں کہا تھا کہ اگر زیر حراست افراد کسی اور مقدمے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب نہیں ہیں تو انھیں فوری رہا کیا جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ پاکستان میں بھی مہنگا ہونے کاامکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ پاکستان میں بھی مہنگا ہونے کاامکان

مزید خاموش نہیں رہ سکتا پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی میدان میں آگئے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

مزید خاموش نہیں رہ سکتا پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی میدان میں آگئے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا