متبادل روٹس کا اعلان کردیا گیا
کراچی میں اہم ترین روڈ ماڑی پور کو تعمیراتی کام کے دوران ڈیرھ ماہ تک بند رکھا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل روٹس کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تعمیراتی کام کے باعث منگل 6 فروری سے ماڑی پور روڈ بند رہے گا۔ اس دوران سٹرک پر کسی قسم کے ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق تعمیراتی کام 45 روز تک جاری رہے گا۔
متبادل راستے کے بارے ميں ٹريفک پوليس کا کہنا ہے کہ گلبائی چوک سے ٹرک اڈہ جانے والے افراد متبادل راستہ اختیار کریں۔
جناح برج (نیٹی جیٹی)، گلبائی چوک سے ٹرک اڈہ جانے والے حضرات، ہونڈا کٹ سے پراچہ برج سے، ناردرن بائی پاس روڈ اختیار کریں۔ پولیس ٹریننگ کالج کے پاس ریمپ سے نیچے اتر کر حب ریوری روڈ، مواچھ گوٹھ مرشد اسپتال سے آگے بائیں جانب اسپارکو کٹ سے نائیں جانب اسپارکو روڈ سے ہاکس بے ورڈ سے بائیں جانب سائیکل چورنگی سے ٹرک اڈہ تک جا سکتے ہیں۔