in

کوہلو:بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کوہلو:بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں زیر تعمیر روڈ پر نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

لیویز کے مطابق دھماکا کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقے چپی کچ میں ہوا۔ جاں بحق شخص کی شناخت گل خان ولد یونس کے نام سے کی گئی ہے، جو کچلاک کے علاقے کا رہائشی تھا۔

دھماکے کے بعد لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 5 فروری بروز جمعہ بلوچستان کے علاقے سبی اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی دھماکے ہوئے، جس کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانوں میں درج کیا گیا ہے۔ کوئٹہ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، جب کہ سبی دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سشمیتا سین کے بوائے فرینڈ روحمان شال نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی 

سشمیتا سین کے بوائے فرینڈ روحمان شال نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی 

رحیم یارخان:موٹروے ایم5 پر ٹریفک حادثہ

رحیم یارخان:موٹروے ایم5 پر ٹریفک حادثہ