in

لاہور: میاں بیوی کے قتل کا معمہ حل، 2ملزمان گرفتار

لاہور: میاں بیوی کے قتل کا معمہ حل، 2ملزمان گرفتار

مقتولین کی لاشیں کھیتوں سے ملی تھیں

لاہور پولیس نے میں میاں بیوی کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے 2 مبینہ قاتل گرفتار کرلیے جن کی رنجشیں علیحدہ لیکن کارروائی مشترکہ تھی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز 40 سالہ حبیب اور ان کی 25 سالہ اہلیہ پروین کی لاشیں رائے ونڈ میں کھیتوں سے ملی تھیں جس کے بعد پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتولہ کے بھائی قاسم نے  پسند کی شادی کرنے پر مبینہ طور پر اپنی بہن کو نشانہ بنایا جبکہ واردات میں ملزم کے ساتھ ایک اور بھولا نامی شخص بھی شامل تھا جس کا مقتول حبیب کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ تھا۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کيے ہيں جن میں سے ايک کی بہن کے ساتھ مقتول نے شادی کی تھی جبکہ دوسرے کے ساتھ اس کا زمين کا تنازع چل رہا تھا۔ پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انڈور ڈائننگ نہ کھلی تو موٹروےبلاک کردینگے،ریسٹورنٹس مالکان

انڈور ڈائننگ نہ کھلی تو موٹروےبلاک کردینگے،ریسٹورنٹس مالکان

انڈونیشیا: اسکولوں میں طالبات کے اسکارف پہننے پر پابندی

انڈونیشیا: اسکولوں میں طالبات کے اسکارف پہننے پر پابندی