in

میونسپل کمشنر ضلع وسطی محمدعلی زیدی نے منصب سنبھال لیا

میونسپل کمشنر ضلع وسطی محمدعلی زیدی نے منصب سنبھال لیا

میونسپل کمشنر ضلع وسطی محمد علی زیدی نے عہدہ سنبھال لیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے سید محمد علی زیدی کو بلدیہ کراچی وسطی کا میونسپل کمشنر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

چیف سیکریٹری سندھ نے سابق میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محترمہ سمیرا حسین کو ڈسٹرکٹ آفیسر (پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ) بلدیہ کراچی وسطی تعینات کردیا۔

میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی سید محمد علی زیدی نے منصب سنبھالنے کے بعد افسران کے تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے افسران سے ضلع وسطی کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کرنے پر زور دیا۔

سید علی زیدی نے اس بات پر زور دیا کہ بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے دوسروں کے اطمینان کے بجائے خوداحتسابی کے تحت اپنے آپ کو مطمئن کریں، کیونکہ ہر شخص بخوبی جانتا ہے کہاں اس نے اپنی ذمہ داری کس حد تک پوری کی۔

انہوں نے باہمی تعاون اور اتحاد کو محکمے کی کامیابی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام افسران ایک دوسرے سے مضبوط اشتراک اور اتحاد قائم کریں، ٹیم ورک کے ذریعے ہم بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

میونسپل کمشنر محمد علی زیدی نے نظم و ضبط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سہ ماہی اہداف اور لائحہ عمل تیار کیا جائے اور اس پر عمل کیا جائے، اس طرح قلیل مدتی ہدف حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

باجوڑ میں جرگہ: خواتین پر ریڈیو چینل فون کرنے پرپابندی

باجوڑ میں جرگہ: خواتین پر ریڈیو چینل فون کرنے پرپابندی

معروف اداکار نصیر الدین شاہ بھارتی کسانوں کے حق میں سامنے آگئے بالی ووڈ پر بھی تنقید 

معروف اداکار نصیر الدین شاہ بھارتی کسانوں کے حق میں سامنے آگئے بالی ووڈ پر بھی تنقید