in

کےٹو:محمدعلی سدپارہ اوردیگرکی تلاش کیلئےامدادی آپریشن

کےٹو:محمدعلی سدپارہ اوردیگرکی تلاش کیلئےامدادی آپریشن

محمد علی سد پارہ کے بیٹے ساجد سد پارہ کا کہنا ہے کہ علی سد پارہ اور دیگر کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے پاک آرمی کا ریسکیو مشن بیس کیمپ 3 سے بیس کیمپ 1 تک پہنچ گیا ہے۔

ساجد علی سد پارہ کا کہنا ہے کہ ٹیم ممبران کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ قومی سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

قبل ازیں علی سد پارہ کے بیٹے ساجد سد پارہ کا مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر کہنا تھا کہ ان کے والد نے ٹیم کے دیگر ممبران کے ہمراہ کے ٹو کو سر کرلیا ہے، جس کے بعد ان کے آبائی علاقے اسکردو میں جشن منایا جا رہا ہے۔

بیس کیمپ ذرائع کے مطابق کیمپ کا آخری بار کوہ پیماؤں سے رابطہ رات ایک بجے اور اس کے بعد صبح 4 بجے ہوا تھا۔

دوسری جانب بیس کیمپ پر موجود چانگ داوا شرپا کا کہنا ہے کہ ہم سب بیس کیمپ پر موجود ہیں اور 30 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی ہمارا علی سد پارہ کی ٹیم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ ان کے جی پی ایس ٹریکر کام نہیں کر رہے ہیں۔

چانگ داوا شرپا کا مزید کہنا تھا کہ پاک آرمی کے ہیلی کاپٹروں نے آخری اطلاعات تک 7000 میٹر تک سرچ آپریشن مکمل کرکے واپس اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران انہیں علی سد پارہ کی ٹیم کا کوئی نشان نہیں ملا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رحیم یارخان:موٹروے ایم5 پر ٹریفک حادثہ

رحیم یارخان:موٹروے ایم5 پر ٹریفک حادثہ

پی ڈی ایم کےہراجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئی،بلاول

پی ڈی ایم کےہراجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئی،بلاول