حکومت نے جمہوری طریقہ نہیں اپنایا
بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ ہمارا ایک الیکشن کانہیں بلکہ بہت سے الیکشن کاتجربہ ہے۔ اسمبلیوں سے استعفےکیسے دینے ہیں وہ پی ڈی ایم میں زیربحث ہے اور پی ڈی ایم کےہراجلاس میں تحریک عدم اعتمادپربات ہوئی ہے۔
ہفتےکواسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے پیپلزپارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹونے کہا کہ آج خبر چل رہی ہے کہ حکومت آرڈیننس جاری کرنےجا رہی ہے اوراوپن بیلٹ کی بات ہو رہی ہے جبکہ سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے منتخب ہونا عوام کا حق ہے۔حکومت عوام سے اُن کا حق چھیننا چاہ رہی ہے اورآرڈیننس نکال کراوپن بیلٹ سےسینیٹ الیکشن کرانا چاہتی ہے۔
پی ڈی ایم سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا مقابلہ کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کے اپنے ایم این اے، ایم پی اے اس کے خلاف ہیں اور پی ٹی آئی نے اپنے ہی اراکین اسمبلی پرعدم اعتمادکردیاہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کےفیصلےپرحکومت کی گھبراہٹ پورے ملک کے سامنے ہے۔