رحیم یارخان میں موٹروے ایم 5 پر بھونگ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی، ہوگئے۔میتوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہفتےکی صبح موٹروے ایم 5 پربھونگ شریف کےنزدیکی علاقےموضع غلام احمد کےمقام پرتیزرفتارمسافر بس بے قابو ہوکرآگے جانے والی گاڑی سے جا ٹکرائی۔
حادثے میں گاڑی میں سوار2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔موٹروے پولیس اورالائیڈعملے نےجائےحادثہ سے میتوں اور زخمیوں کوتشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا۔
حادثے کا شکار افراد کا تعلق ملتان کےعلاقے شاہ رکن عالم سے ہے اور وہ ایم 5 کے راستے کراچی سے ملتان جا رہے تھے۔
پولیس کےمطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنےآئی ہےکہ ٹریفک حادثہ بس ڈرائیورکی غفلت اورلاپرواہی سے پیش آیا۔