فوٹیجز بھی طلب
قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے ذمہ داران کے خلاف ضابطے کی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسپیکراسد قیصر نے تحقیقات کیلئے 8 فروری کواجلاس بلا لیا اورایوان کی کارروائی کی فوٹیجز بھی طلب کرلیں۔
قومی اسمبلی میں 4 فروری کو ہونے والے اجلاس کےدوران ہنگامہ آرائی کے حوالے سےاسپیکراسد قیصر نےکہا ہے کہ ضرورت پڑنے پرعینی شاہدین کےبیان بھی ریکارڈ ہوں گے۔ اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ ایوان کی کارروائی کاریکارڈدیکھنےکےبعدقصور وارکےخلاف سخت ایکشن لیاجائےگا۔
چارفروری کواوپن بیلٹ کےلیےحکومت نےقومی اسمبلی میں بل پیش کیا تھاجس کےبعد قانون سازی کےدوران ایوان میں کچھ ہی دیرمیں ہنگامہ آرائی اور شورشرابا شروع ہوگیا تھا۔اراکین کی جانب سےہنگامہ آرائی کے علاوہ ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔