in

کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشترکا کارروائی میں رینجرز اور حساس ادارے کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا اہم جنگجو ذاکر اللہ عرف شفیع اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد نے تخریب کاری کی تربیت افغانستان سے حاصل کی تھی۔

گرفتار دہشت گرد نے سال 2011 میں باجوڑ کے علاقے سفری میں حملہ کرکے ایف سی اہلکاروں کو شہید اور زخمی کیا تھا۔ دہشت گرد کے 2 ساتھی ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے مارے بھی گئے تھے۔

ذاکر اللہ نے سال 2011 میں 60 راکٹ لانچرز ساتھیوں کے ہمراہ مہمند سے افغانستان منتقل کیے تھے، جب کہ اگلے سال 2012 میں دہشت گرد نے ساتھیوں کے ہمراہ مل کر باجوڑ میں ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ دہشت گرد نے افغانستان سے واپس آکر سال 2014 میں 2 افراد کو قتل کرکے واپس افغانستان فرار ہوگیا تھا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دہشت گرد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

دہشت گرد ذاکر اللہ کا تعلق باجوڑ کے علاقے سے ہے، جو داعش کا حصہ بھی رہا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے نئے گھر میں رہائش اختیار کرلی, وہ کس معروف اداکارہ کا تھا اور اس کی قیمت کیاہے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے 

اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے نئے گھر میں رہائش اختیار کرلی, وہ کس معروف اداکارہ کا تھا اور اس کی قیمت کیاہے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے 

حکومت کا کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ

حکومت کا کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ