ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ایس بی سی اے اور پولیس بھی موجود
کراچی کےضلع ملیرمیں غیرقانونی تجاویزسمیت قبضہ مافیا کےخلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران کئی فارم ہاؤسز مسمار کردئیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤسز بھی گرادیا گیا۔
ہفتےکی صبح سپرہائی وے پربنائے گئےمتعدد فارم ہاؤسزکےخلاف آپریشن کے لیے مشینری اورعملہ پہنچ گیا۔ اس دوران ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ایس بی سی اے اور پولیس بھی موجود تھی۔
اینٹی اینکروچمنٹ حکام نے بتایا کہ یہ کاروائی پام ویلج اورکنڑی کلب فارم ہاوسزکےخلاف کی گئی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کےبعدملیر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا جارہاہے اور یہ کارروائیاں پیر تک جاری رہیں گی۔
اس آپریشن میں پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کےفارم ہاؤس کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔پولیس حکام نے موقف دیا کہ ہمارا اس آپریشن سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے،اینٹی انکروچمنٹ پولیس ضلعی انتظامیہ کی سیکیورٹی پر مامورہے۔