in

حکومت کا کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ

حکومت کا کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس لانے کی تصدیق کردی ہے۔

سما کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمالہ کو کیش مالا کہا کریں۔ کیش مالا کے حوالے سے حکومت نے ترجيحات طے کرلی ہیں۔ کشمالہ طارق کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے وزیراعظم کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے۔

معاون خصوصی نے یہ بیان لاہور پریس کلب آمد پر سما سے خصوصی گفتگو میں دیا۔ فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کشمالہ طارق نے فنڈز کے پیسوں کو سیر و تفریح میں استعمال کیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کشمالہ طارق کو وفاقی عہدے پر 5 سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ کسی بھی وفاقی ادارے کے عہدے سے سربراہ کو ہٹانے کیلئے ریفرنس ضروری ہوتا ہے۔

ریفرنس وزارت قانون کی جانب سے تیار کیا جائے گا، جس کے بعد وہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو منظوری کیلئے ارسال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے تفتیش کے دوران خواجہ آصف کے کیس میں کشمالہ طارق کے بینک اکاؤنٹس سے پیسوں کی منتقلی کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا، جس کیلئے ریفرنس کے ذریعے کشمالہ طارق کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ قائد کی رہنما کشمالہ طارق وفاقی محتسب برائے جنسی ہراسگی ہیں۔ چند روز قبل کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کی ٹکر سے اسلام آباد کے ریڈ زون میں 4 نوجوانوں کی ہلاکت کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

صدقےکےنام پردکھاواکرنےوالوں کیلئےآمنہ الیاس کی ویڈیو

صدقےکےنام پردکھاواکرنےوالوں کیلئےآمنہ الیاس کی ویڈیو