بم ٹرک میں نصب تھا
کوئٹہ میں انسکمب روڈ پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکاروں اور امدادی کارکنوں نے سماء ٹی وی کے نمائندے کو بتایا کہ دو لاشوں اور تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا ڈی سی آفس کے قریب کھڑے ٹرک کے اندر ہوا اور جہاں یہ دھماکا ہوا، ہاں سے تھوڑے فاصلے پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی جاری تھی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کے لئے جائے وقوع پرپہنچ گیا ہے لیکن پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ دھماکا خیز مواد ٹرک میں نصب کیا گیا تھا۔