in

سبی میں دھماکا،متعدد افراد زخمی

سبی میں دھماکا،متعدد افراد زخمی

بلوچستان کے شہر سبی میں سڑک کنارے بم دھماکے سے 4 بچوں سمیت 24 افراد زخمی ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا سبی میں میر چاکر روڈ پر چورنگی کے قریب ہوا۔ حکام کے مطابق حملے سے چند منٹ قبل ہی اسی مقام سے یوم یکجتی کشمیر کی ریلی بھی گزری تھی۔ دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جس کے بعد زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے کے فورا بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔ بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دستی بم سے کیا گیا ہے، جس کے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

نوٹ: سبی سے ہمیں یہ خبر نمائندہ طاہر علی نے ارسال کی ہے



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کنگنا رناوت نے کسانوں کی حمایت پر بھارتی کرکٹرز کو دھوبی کا کتا قرار دیدیا

کنگنا رناوت نے کسانوں کی حمایت پر بھارتی کرکٹرز کو دھوبی کا کتا قرار دیدیا

میر ے دوست نے ادھار پیسوں کے بدلے زیادتی کی کوشش کی بگ باس سیزن 14 میں شامل راکھی ساونت نے ماضی کا دردناک قصہ بیان کر دیا 

میر ے دوست نے ادھار پیسوں کے بدلے زیادتی کی کوشش کی بگ باس سیزن 14 میں شامل راکھی ساونت نے ماضی کا دردناک قصہ بیان کر دیا