in

کے ٹو سر کرنے کے دوران کوہ پیما لاپتہ

کے ٹو سر کرنے کے دوران کوہ پیما لاپتہ

کے ٹو سر کرنے کے دوران غیر ملکی کوہ پیما برفانی شگاف میں گر کر لاپتا ہوگیا، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

بیس کیمپ سے موصول اطلاعات کے حادثہ کیمپ واپسی کے دوران رسی ٹوٹنے سے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی لاپا کوہ پیما کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ بیس کیمپ کے مطابق لاپتا کوہ پیما کا تعلق بلغاریہ سے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ نے جمعہ 5 فروری کو اپنے مشن کے ٹو کا آغاز کیا، جہاں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہ کے ٹو کی 8 ہزار کی بلندی پر پہنچ گئے تھے۔ کوہ پیماؤں کو سخت موسمی حالات کا سامنا ہے۔

قبل ازیں بیس کیمپ ذرائع کے مطابق پاکستانی کوہ پیمں کی ٹو سر کرنے کیلئے مہم جوئی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ کوہ پیماؤں کی ٹیم کیمپ 4 پر پہنچ گئی، جہاں مختصر آرام کے بعد ان کا سفر جاری ہے۔

پاکستانی کوہ پیماؤں کا کہنا ہے کہ کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا وقت قریب ہے، جب کہ کوہ پیماؤں کی ٹیم میں شامل جان اسنوری کا کہنا ہے کہ ہم نے آرام کئے بغیر سفر جاری رکھا ہوا ہے۔

بیس کیمپ کے مطابق امید ہے کہ ٹیم آج کے ٹو کو سر کرلے گی۔ ٹیم میں 3 بار کے ٹو سر کرنے والے فضل علی بھی مہم جوئی میں شامل ہیں۔

ٹیم میں شامل اطالوی کوہ پیما پیٹ میں تکلیف کے باعث واپس کیمپ روانہ ہوگئیں، جب کہ دیگر کوہ پیما انتہائی بلندی کی جانب رواں دواں ہیں۔ ٹیم میں کل 3 پاکستانیوں سمیت 20 کوہ پیما شامل تھے، تاہم سخت موسمی حالات کے باعث 17 کوہ پیما واپس روانہ ہوگئے۔ پاکستانی جاں باز اور جان اسنوری بغیر آکسیجن کے آج کے ٹو سر کرنے کے قریب ہیں۔

پاکستان کا شمالی پہاڑی علاقہ 3 پہاڑی سلسلوں ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش کے ملاپ کی جگہ بھی ہے۔ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے تین اسی علاقے میں واقع ہیں۔ کے ٹو ان میں سے ایک ہے، جس کی بلندی 8611 میٹر( 28251 فٹ) ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس کی بلندی 8611 میٹر/28251 فٹ ہے۔ اسے ماؤنٹ گڈون آسٹن اور شاہگوری بھی کہتے ہیں۔

کے ٹو کو سر کرنے کیلئے جون تا اگست بہترین مہینے ہیں باقی سال یہاں کا موسم کوہ پیمائی کیلئے انتہائی نامناسب ہوتا ہے۔ مقامی روایت کے مطابق روایت کے مطابق ہر 4 برس بعد اس چوٹی کی جانب بڑھنے والوں میں سے کوئی 1 ہلاک ہو جاتا ہے۔ 6 ہزار میٹر تک تو اس پہاڑ پر چٹانیں ہیں اور اس کے بعد برف کا ایک سمندر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: جوئے کے پیسے سے دہشتگردوں کی فنڈنگ کا انکشاف

کراچی: جوئے کے پیسے سے دہشتگردوں کی فنڈنگ کا انکشاف

بھارتی اداکارہ گوہر خان نے بھارتی شہریوں کو کھری کھری سنا ڈالیں 

بھارتی اداکارہ گوہر خان نے بھارتی شہریوں کو کھری کھری سنا ڈالیں