چوری کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ ميں بدھ کے روز ہونے والی ڈکيتی کی سی سی ٹی وی فوٹيج منظرعام پر آگئی۔ ڈکیتی کے بعد ڈاکو لوٹ مار کرکے آرام سے فرار ہوگئے تھے۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے کپڑے کی دکان کے باہر کھڑے ہو کر نگرانی بھی کی اور دکان کے اندر صفایا بھی کیا۔ واردات بدھ کے روز ہوئی، تاہم اب تک مقدمہ درج نہ ہوسکا۔