in

لاہور میں ‘جج پر تشدد’ کی ویڈیو کی حقیقت کیا ہے

لاہور میں ‘جج پر تشدد’ کی ویڈیو کی حقیقت کیا ہے

سماء ڈیجیٹل نے پتہ لگالیا

سوشل میڈیا پر لاہور کی بینکنگ کورٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بظاہر لگتا ہے کہ وکلا ملکر معزز جج پر تشدد کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آںے کے بعد بار اور بنچ ایک بات پھر موضوع بحث بن گئے ہیں۔

سماء ڈیجیٹل نے جب اس ویڈیو کا پس منظر جاننے کی کوشش کی تو انکشاف ہوا کہ یہ آج کل کا نہیں بلکہ دو سال پرانا واقعہ ہے۔ یہ ویڈیو پہلی مرتبہ جنوری 2019 میں سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی مگر بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ نہ کھینچ سکی۔

فیس بک پر پارس لغاری نامی صارف نے 27 جنوری 2019 کو یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے ساتھ لکھا ہے کہ بینکنگ کورٹ لاہور میں وکلا نے جج کے کپڑے اتارنے کی کوشش کی ہے۔ یہ ویڈیو چیف جسٹس تک پہنچنی چاہیے تاکہ وکیلوں کی ’بدمعاشی‘ بند ہوجائے۔

دو سال سے اوپر عرصہ گزر جانے کے بعد 4 فروری 2021 کو یہ ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ ویڈیو دیکھ کر وکلا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکااور برطانیہ میں شدیدبرفباری، شہروں نے سفید چادر اوڑھ لی

امریکااور برطانیہ میں شدیدبرفباری، شہروں نے سفید چادر اوڑھ لی

امریکی گلوکار نے اپنی پیشانی پر4 ارب روپے کا ہیرا جڑوالیا ویڈیو بھی شیئر کردی

امریکی گلوکار نے اپنی پیشانی پر4 ارب روپے کا ہیرا جڑوالیا ویڈیو بھی شیئر کردی