پیپلزپارٹی نے تاحال اپوزیشن فیصلوں کی پابندی کی ہے
پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ ميں ڈیل کی خبروں پر ن لیگی رہنماء شاہد خاقان کہتے ہيں کہ يہ پیپلزپارٹی جانے يا اسٹیبلشمنٹ، مگر پیپلزپارٹی نے ابھی تک پی ڈی ایم کے تمام فیصلوں کی پابندی کی ہے، 11 جماعتيں ايک نقطے پر قائم ہيں جو پی ڈی ایم کی کاميابی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جنہیں غدار کہا گیا وہ بھی پاکستان کے سیاسی دھارے میں شامل ہیں، یہ افراد بھی پاکستان کے آئین کی بات کررہے ہیں۔
صحافی کے اسٹیبلشمنٹ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ڈیل سے متعلق خبروں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اسٹیبلشٹ جانے یا پیپلزپارٹی، پیپلزپارٹی نے تاحال پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تمام فیصلوں کی پابندی کی ہے، گیارہ جماعتوں کا ايک نقطے پر قائم رہنا پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک ہفتے کہتے ہيں ایک ارب کی کرپشن ہوئی ہے، دوسرے ہفتے کہتے ہيں ان کا براڈ شیٹ سے کوئی تعلق نہیں، براڈ شیٹ کمیشن کی حقیقت سب کے سامنے آجائے گی۔