لاہور پولیس نے بیوی کو قتل کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدری میں 26 جنوری کو خاتون کو قتل کردیا گیا تھا، شوہر نے واقعے کو ڈکیتی میں مزاحمت قرار دیا تھا۔
گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ گھر میں ڈکیتی کیلئے گھسنے والے ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا تھا۔
مقتول خاتون کے 3 بچے ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔