سما کی اینکر کھیتوں میں پہنچ گئی
کراچی کے علاقہ ملیر میں گٹر کے پانی سے کاشت کردہ سبزیاں شہر بھر میں سپلائی کی جاتی ہیں جن کے کھانے سے شہر ان گنت بیماریوں مبتلا ہو رہے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود حکومت یہاں سبزیوں کی کاشت نہ رکوا سکی۔
سماء ٹی وی کی اینکر صبا شیخ نے ملیر کے ان علاقوں کا دورہ کیا جہاں سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں۔ انہوں نے دکھایا کہ ملیر ندی کے اطراف ہزاروں ایکڑ پر مختلف سبزیاں لگائی گئی ہیں جبکہ گٹر سمیت کارخانوں سے نکلنے والے زہریلے پانی سے ان سبزیوں کی آبیاری کی جاتی ہے۔
کھیتوں میں کام کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ وہ یہاں گوبھی اور پالک سمیت دیگر سبزیاں کاشت کرتے ہیں اور مویشیوں کیلئے چارہ بھی اگایا جاتا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق اس علاقے میں زہریلے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیاں کراچی کی 15 فیصد ضروریات پوری کرتی ہیں جبکہ باقی ضروریات پوری کرنے کیلئے دیگر شہروں سے سبزیاں کراچی لائی جاتی ہیں۔