in

بھارت گلگت بلتستان میں مداخلت کر رہا ہے، سیاسی رہنما

بھارت گلگت بلتستان میں مداخلت کر رہا ہے، سیاسی رہنما

گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت گلگت میں انتشار پھیلانے کیلئے ایجنٹوں کےذریعے مقامی نوجوانوں کو ورغلا رہا ہے۔ عالمی برادری مودی کی کارستانیوں کا نوٹس لے۔

اسلام آباد میں نوجوان مہدی شاہ کے بعد ان کے اہلخانہ اورسیاسی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مہرے سجاد راجہ اور امجد مرزا جیسے لوگ پیسوں کا لالچ دیکر گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

مہدی شاہ فیملی کے وکیل عباس ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارت پیسوں کے استعمال سے کشمیر اور گلگت میں اپنی مداخلت چاہتا ہے۔ مہدی شاہ نے جس ٹولے کی نشاندہی کی یہ وہی ٹولہ ہے جو دن رات پاکستانی فوج پر تنقید کرتا ہے۔

چیئرمین عوامی بیداری پارٹی گلگت بلتستان شریف خان نے کہا کہ ڈس انفو لیب میں جن کے نام سامنے آئے ہیں ان کے علاوہ بھی کم سے کم بیس پردہ نشیوں کے نام ہمارے پاس موجود ہیں۔

مہدی شاہ کی بہن ڈاکٹر سیدہ طیبہ رضوی نے کہا کہ میرے بھائی نے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا۔ اب میرے بھائی سید مہدی شاہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ایجنٹس کی مبینہ آڈیو کلپس بھی سنائی گئی۔ مسلم لیگ ق کے رہنما حسن جوہری نے کہا شرپسند گلگت بلتستان کو بھی کشمیر اور بلوچستان جیسی صورتحال سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گلوکار بلال سعید کا جھگڑا، خاتون کو مارنےکی ویڈیو وائرل

گلوکار بلال سعید کا جھگڑا، خاتون کو مارنےکی ویڈیو وائرل

کسانوں کیلئے آواز اٹھانے پر گریٹاتھنبرگ پر بھارت میں مقدمہ

کسانوں کیلئے آواز اٹھانے پر گریٹاتھنبرگ پر بھارت میں مقدمہ