in

پی ڈی ایم استعفوں سےجمہوری عمل کمزورہوگا،شیخ رشید

پی ڈی ایم استعفوں سےجمہوری عمل کمزورہوگا،شیخ رشید

زرادری صاحب کی بیٹی کیلئےنیک خواہشات ہیں،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے استعفے دینے سے قیامت نہیں آئے گی، مگر جمہوری عمل کمزور ہوگا۔ جو استعفے دینے کا کہہ رہے ہیں وہ اپنے فیصلوں پر غور کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور استعفوں سے متعلق ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں، تاہم کوئی بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے تو قبول ہے۔ جمہوریت کو طاقت ڈائیلاگ سے ملتی ہے۔ دونوں جانب سے مذاکرات پر بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہیئے۔ سیاست بند گلی میں جانے کا نام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ یا عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی۔ پی ڈی ایم کے استعفے دینے سے قیامت نہیں آئے گی، ہاں مگر جمہوری عمل کمزور ہوگا۔ جو استعفے دینے کا کہہ رہے ہیں وہ فیصلوں پر غور کریں۔

اس موقع پر سینیٹ الیکشن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کو اوپن بیلٹنگ کا حصہ بننا چاہیے، ایسے موقع بار بار نہیں آتے۔ فضل الرحمان خود حصہ لیں گے تو ان کے غصے میں کمی ہوگی۔ میری خواہش ہے کہ فضل الرحمان سینیٹ الیکشن میں خود حصہ لیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹِک ٹاک کا اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

ٹِک ٹاک کا اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

پی ایس ایل6: محدود تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت

پی ایس ایل6: محدود تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت