in

ویڈیو: ترقیاتی فنڈز پر عمران خان کا یوٹرن

ویڈیو: ترقیاتی فنڈز پر عمران خان کا یوٹرن

سپریم کورٹ کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات سے قبل تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ہر رکن اسمبلی کو 50 کروڑ روپے ترقیاتی فنڈ کی مد میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن نے اس کو سیاسی رشوت قرار دیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیا ہے۔

سماء ٹی وی کے اینکرپرسن ندیم ملک نے اپنے ٹاک شو میں وزیراعظم عمران خان کے ماضی کے بیانات بھی سنائے جس میں وہ اس روش کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے ماضی کی حکمران جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ندیم ملک کے بقول ماضی مین ترقیاتی بجٹ کی بندربانٹ ہوتی تھی۔ ہر رکن کو اس کے اثر و رسوخ کے حساب سے بھاری فنڈ ملتا تھا۔ جو تگڑے ارکان اسمبلی ہوتے تھے، وہ اپنے حلقوں کیلئے زیادہ اسکیمیں منظور کرواتے تھے اور حکومت اس کے ذریعے ارکان اسمبلی پر احسان جتاتی اور ان کی وفاداری مضبوط کرتی۔

ندیم ملک نے کہا کہ تحریک انصاف اس پالیسی کی مخالفت کرتی آرہی ہے اور بالکل درست کر رہی تھی کیوں کہ ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک میریٹ ہے اور پلاننگ کمیشن بھی موجود ہے، وہ منصوبوں کی افادیت اور علاقے کی پسماندگی کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈینیئل پرل کیس: احمدعمرسعیدشیخ ڈیتھ سیل سے بیرک میں منتقل

ڈینیئل پرل کیس: احمدعمرسعیدشیخ ڈیتھ سیل سے بیرک میں منتقل

کبھی کسی نکاح نامے پرسائن نہیں کیے، اداکارہ میرا

کبھی کسی نکاح نامے پرسائن نہیں کیے، اداکارہ میرا