ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ لےکرمزیدتفتیش ہوگی،پولیس
لاہور میں قتل ہونے والے امام مسجد کی بیوی کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر شوہر کی جان لی۔
پولیس کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا کہ امام مسجد آصف یوسفی کو پہلی اینٹ ان کی بیوی نادیہ نے ماری تھی جس کے بعد شریک ملزم اشرف نے دوسری اینٹ ماری جس سے وہ بیہوش ہوگئے۔ بعد ازاں ملزمہ نے چھری لاکر اشرف کو دی جس نے مقتول کا گلا کاٹ کر ان کی جان لے لی۔