in

ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے کاوزیراعلیٰ سندھ کوحکام کیخلاف خط

ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے کاوزیراعلیٰ سندھ کوحکام کیخلاف خط

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شمس الدین سومرو نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سمری بھجوا دی جس میں ایس بی سی اے میں 6 ماہ کی عارضی مدت کیلئے کنٹریکٹ ملازمین بھرتی کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اپنے ادارے کے موجودہ عملے کے کام کرنے سے مطمئن نہیں ہیں۔ شمس الدین سومرو نے ایس بی سی اے افسران اور عہدیداروں کی نااہلی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کو افرادی قوت میں کمی کے ساتھ ساتھ ماضی میں بغیر کسی میرٹ کے باقاعدہ بنیادوں پر بھرتی کئے جانیوالے زیادہ تر افسروں اور اہلکاروں کی ناقص کارکردگی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران اور اہلکاروں کی متعدد ضروری آسامیاں خالی پڑی ہیں۔

سمری میں ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ادارے میں بلڈنگ پلانز اور کمپلیشن پلانز کے متعدد معاملات زیر التواء ہیں، جس کی بنیادی وجہ ماضی میں ایس بی سی اے میں مقرر زیادہ تر افسران اور اہلکاروں، مطلوبہ افرادی قوت کی کمی اور کارکردگی کی کمی ہے۔

شمس الدین سومرو نے اپنی ہی تنظیم کے افسران اور عہدیداروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ غیر مجاز عمارتوں یا عمارتوں کی منزلیں تعمیر کرانے کیلئے بلڈروں کے ساتھ ملی بھگت میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر جانبدارانہ تفتیش کے ذریعے ایس بی سی اے کے افسران اور عملے کی اکثریت کو قصور وار ثابت کیا جاسکتا ہے اور ملازمت سے ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔

شمس الدین سومرو نے کہا کہ یہاں ہزاروں ایسی عمارتیں ہیں جنہیں تعمیر کرنے میں متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر یہ خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ ایس بی سی اے کے پاس اتنی افرادی قوت نہیں ہے کہ وہ پہلے سے تعمیر شدہ عمارتوں کو منہدم کردے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس بی سی اے کو پلانز کی منظوری میں قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیوں کے خلاف چوکس رہنا ہوگا، لیکن اس کے ویجیلنس سیکشن میں عملہ بہت کم ہے۔

شمس الدین سومرو نے وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی اے کو تازہ گریجویٹس میں سے ایماندار اور مؤثر انجینئرز، آرکیٹیکٹس، منصوبہ سازوں، انتظامی پیشہ ور افراد، آئی ٹی ماہرین اور ملازمتوں کیلئے مارکیٹس میں بھٹکتے دیگر افراد کی اشد ضرورت ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی کسانوں کی حمایت، فوادچوہدری کا امریکی گلوکارہ کیلئے پیغام

بھارتی کسانوں کی حمایت، فوادچوہدری کا امریکی گلوکارہ کیلئے پیغام

سوزوکی گاڑیوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

سوزوکی گاڑیوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ