in

ترانہ بجانے پر سیل کردہ متحدہ کا دفتر کھول دیاگیا

ترانہ بجانے پر سیل کردہ متحدہ کا دفتر کھول دیاگیا

گزشہ رات سیل کیا گیا تھا

کراچی میں الطاف حسین کے ترانے پر گزشتہ روز بند کیا جانے والا متحدہ قومی موومنٹ کا دفتر دوبارہ کھول دیا گیا۔

کراچی سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 88 پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔ یہ نشست پیپلز پارٹی کے ایم اپی اے غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال کے باعث خالی ہوگئی تھی۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان گروپ نے گزشتہ روز کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں اس ضمنی الیکشن کیلئے عارضی دفتر کھول دیا تھا جس کا افتتاح مرکزی رہنما عامر خان نے کیا۔

کل رات دفتر میں متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی اور کارکنان کی بڑی جمع تھی اور ساؤنڈ سسٹم پر مختلف ترانے چلائے جارہے تھے۔ اس دوران اچانک الطاف حسین کیلئے بنایا گیا ترانہ بجنے لگا جس پر رہنماؤں اور کارکنان پریشان ہوگئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھرمیں مضرصحت پانی فروخت ہورہاہے، پاکستان کونسل آبی وسائل

ملک بھرمیں مضرصحت پانی فروخت ہورہاہے، پاکستان کونسل آبی وسائل

پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ