میزائل 290کلومیٹر تک وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے
پاکستان نے 290 کلو میٹر تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بدھ کے روز ایٹمی صلاحیت کے حامل زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو 290 کلو میٹرز تک ایٹمی اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ میزائل کا تجربہ آرمی اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ کی آٹھویں فیلڈ تربیتی مشقوں کے دوران کیا گیا۔ کمانڈر آرمی اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اسٹرٹیجک پلان ڈویژن کے اعلی افسران اور اسٹرٹیجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔