in

وزیراعظم کا شوگرکمیشن کی سفارشات پر ہرصورت عملدرآمد کافیصلہ

وزیراعظم کا شوگرکمیشن کی سفارشات پر ہرصورت عملدرآمد کافیصلہ

وزيراعظم عمران خان نے شوگر کميشن کی سفارشات پر ہر صورت عمل کرانے کا فيصلہ کرليا۔ اجلاس کے دوران غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی کے باپ کا نہیں عوام کا ملک ہے، میری حکومت میں دوہرا معیار نہیں چلے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے شوگر کمیشن کی سفارشات پر ہر صورت عملدرآمد کرنے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک اجلاس کے دوران انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دور گیا جب اشرافیہ کی معلومات عوام تک نہیں پہنچتی تھی، یہ کسی کے باپ کا نہیں عوام کا ملک ہے، اگر دکاندار کے ٹیکس ریکارڈ کا پتہ چل سکتا ہے تو شوگر ملز مالکان کا کیوں نہیں؟، میری حکومت میں دوہرا معیار نہیں چلے گا۔

وزیراعظم نے شوگر ملز کے باہر کیمرے نہ لگانے پر بھی ناراضگی کا اظہار کيا، انہوں نے کہا کہ اچھی طرح جانتا ہوں کہ تاخیری حربے کون استعمال کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر بتائیں 15 دن میں کام کیوں نہیں ہوسکا؟، بروقت کام مکمل نہ ہوا تو ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہوگا۔

عدالتی جنگ

شوگر انکوائری کمیشن اور اس کی رپورٹ کیخلاف شوگر ملز مالکان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے دلائل کے بعد 17 اگست 2020ء کو شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دیدی تھی۔

سپریم کورٹ نے 2 ستمبر کو شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کالعدم قرار دینے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے شوگر ملز مالکان سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔

چینی اور آٹا بحران



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چوری کے الزام میں گرفتار خواتین پر تشدد، 5 اہلکار معطل

چوری کے الزام میں گرفتار خواتین پر تشدد، 5 اہلکار معطل

اداکار عامر خان نے دسمبر تک اپنا موبائل فون نمبر بند کردیا وجہ بھی انتہائی دلچسپ

اداکار عامر خان نے دسمبر تک اپنا موبائل فون نمبر بند کردیا وجہ بھی انتہائی دلچسپ