in

ویڈیو:کراچی میں ڈاکو ڈیڑھ کروڑ کے عروسی ملبوسات لے اڑے

ویڈیو:کراچی میں ڈاکو ڈیڑھ کروڑ کے عروسی ملبوسات لے اڑے

مقدمہ درج

کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں چور بوتیک کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ڈیڑھ کروڑ روپے کے عروسی ملبوسات کار میں بھر کر لے گئے۔ واردات کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

انوکھی چوری کا واقعہ 31 جنوری کی رات 2 بجے کے آس پاس پیش آیا۔ سماء ٹی وی کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو چور کار میں آکر بوتیک کے سامنے رک جاتے ہیں۔ پھر اوزار کے ذریعے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور قیمتی برائیڈؒل سوٹس سمیت دیگر ملبوسات اکھٹے کیے اور اپنی کار میں ڈال کر لے گئے۔

بوتیک کے مالک کا کہنا ہے کہ چوری شدہ سوٹس میں عروسی ملبوسات سمیت دیگر قیمتی کپڑے تھے جن کی مالیت ایک کروڑ 45 لاکھ روپے بنتی ہے۔

پولیس نے مالک کی درخواست پر تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا مگر ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت کی بجلی قیمتوں میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کی درخواست اہم خبر آگئی

حکومت کی بجلی قیمتوں میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کی درخواست اہم خبر آگئی

جنوبی افریقہ کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، بابراعظم

جنوبی افریقہ کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، بابراعظم