in

ویکسین لگنےکےچند گھنٹےبعدپارک میں رننگ کی،ڈاکٹررانا

ویکسین لگنےکےچند گھنٹےبعدپارک میں رننگ کی،ڈاکٹررانا

ویکسین لگنےکےاگلےدن ہی دفتر میں موجود

ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ اینستھیسیا اینڈ کریٹیکل کیئرمیڈیسن ڈاکٹر رانا عمران نےبتایا ہےکہ این سی او سی اور معاون خصوصی برائے صحت نے انھیں پیش کش کی تھی کہ طبی خدمات کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں سب سے پہلی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ان کولگنی چاہئے۔

بدھ کو سماء سے خصوصی بات کرتےہوئے ڈاکٹررانا عمران نے بتایا کہ ان کی عمر50 برس ہے اور وہ ویکسین لگنے کےاگلے دن ہی دفتر میں موجود ہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ منگل کو شام 5 بجے انھیں ویکسین لگائی گئی تھی اور رات 8 بجے وہ گراؤنڈ میں رننگ کررہے تھے۔ڈاکٹرعمران نےکہا کہ یہ ویکسین سب کو لگوانی چاہیے اورعوام پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں۔

پیر کواسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پہلےمرحلے کےلیے پنجاب میں 189، سندھ میں 14،خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اوراسلام آبادمیں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیےگئےہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی کسانوں کی حمایت پرکنگنا،امریکی گلوکارہ ریحانہ پرآگ بگولا

بھارتی کسانوں کی حمایت پرکنگنا،امریکی گلوکارہ ریحانہ پرآگ بگولا

میانمار: سول نافرمانی تحریک کا آغاز، اسپتالوں میں کام بند

میانمار: سول نافرمانی تحریک کا آغاز، اسپتالوں میں کام بند