in

خواجہ آصف کےپروڈکشن آرڈرکامعاملہ عدالت آنے پر ہائیکورٹ برہم

خواجہ آصف کےپروڈکشن آرڈرکامعاملہ عدالت آنے پر ہائیکورٹ برہم

اسلام آباد ہائیکورٹ نےلیگی رہنما خواجہ آصف کےپروڈکشن آرڈر کا معاملہ عدالت آنے پرسخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو معاملہ اسپیکر کے ساتھ مل کر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کوخواجہ آصف کےقومی اسمبلی میں پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کیلئےدائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار چئیرمین پی اے سی رانا تنویر کی جانب سے محسن شاہنواز رانجھا پیش ہوئے۔

محسن شاہنواز نے عدالت کوبتایا کہ رانا تنویر نے بطور چئیرمین کمیٹی خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔ سیکرٹری قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہیں کیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ ہم اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایات کیسے جاری کریں، یہ پارلیمنٹ کا اندرونی معاملہ ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی سمیت متعلقہ فورم پرمعاملہ حل نہ ہوتوہمیں بتائیں۔پارلیمنٹ سپریم ہے،اس کے تقدس کیخلاف نہیں جائیں گے۔

خواجہ آصف کوجیل میں سہولیات دینےسے متعلق درخواست پرتحریری فیصلہ جاری

محسن شاہنواز نےعدالت کو بتایا کہ آپ ہمیں سمجھا رہےہیں،سیکرٹری اسمبلی اورحکومت کو بھی سمجھائیں۔عدالت نےکہا کہ ہمارے لئےآپ سب عوام کے نمائندے ہیں اوراُنہیں بھی آپ خود ہی سمجھائیں۔

چیف جسٹس نےاستفسارکیا کہ کتنےجمہوری ممالک ایسےہیں جہاں سیاسی معاملات عدالتوں میں لائےجاتے ہیں۔یہ عدالت ایسےسیاسی معاملات میں آخر کیوں مداخلت کرے۔

چیف جسٹس نےمزید ریمارکس دئیےکہ اسپیکرکیساتھ اگرمعاملہ نہ حل ہوتوپہلےآپ کو یہاں بیان دینا ہوگا کہ پارلیمنٹ فیل ہوگئی ہے،تب عدالت مداخلت کرے گی۔عدالت نےدرخواست پرسماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اقراء عزیز کیلئے پاکستان کاسنجے لیلا بھنسالی کون؟

اقراء عزیز کیلئے پاکستان کاسنجے لیلا بھنسالی کون؟

سنجے دت کی بیٹی نے پے در پے صدمات کا کیسے مقابلہ کیا؟

سنجے دت کی بیٹی نے پے در پے صدمات کا کیسے مقابلہ کیا؟