in

اہم خبریں: سینیٹ انتخابات سےمتعلق الیکشن کمیشن کااجلاس آج ہوگا

News-outlook_urdu

بدھ 3 فروری کی چند اہم خبروں کا احوال۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ سینیٹ الیکشن مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ 8 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

حکومت آج سینیٹ میں انتخابات کے طریقہ کے متعلق آئینی ترمیم پیش کرے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی آمد کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ اجلاس سے قبل جے یو آئی کا اجلاس آج ہوگا۔ فضل الرحمان جے یو آئی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سینیٹ انتخابات اور حکومت مخالف تحریک کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان ميں وزيراعظم عمران خان نے کرونا ويکسینيشن مہم کا آغاز کر ديا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سب سے پہلے ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کو ويکسين لگے گی۔

ویکسین کی پہلی کھیپ تمام صوبوں تک پہنچا دی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کیلئے ویکسین بذریعہ پرواز روانہ کی گئی اور آج سے ملک بھر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن 2بجے منعقد ہوگا جس میں اہم بل پیش کیے جائیں گے۔

وزارت قانون نے براڈشیٹ تحقیقاتی کمیشن کو فعال بنانے کی ہدایت کردی۔ اٹارنی جنرل اور ڈی جی ایف آئی اے کو وزارت قانون نے ہدایات جاری کر دی۔ براڈشیٹ کمیشن کا مرکزی دفتر وفاقی شرعی عدالت میں ہوگا جس کے لیے 11رکنی عملہ مختص کر دیا گیا۔

دودوچہ ڈیم تعمیر پر متاثرین کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج تک موخر کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ درخواستوں پر فیصلہ آج سنائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شہروز سبزواری اور حنا دلپزیر کا ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

شہروز سبزواری اور حنا دلپزیر کا ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

اقراء عزیز کیلئے پاکستان کاسنجے لیلا بھنسالی کون؟

اقراء عزیز کیلئے پاکستان کاسنجے لیلا بھنسالی کون؟