چنیوٹ میں ایک خاتون نے ہراساں کرنے پر ایک شخص کی سر عام پٹائی کردی۔
واقعہ چنیوٹ کے سٹی پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر جارہی تھیں کہ ایک موٹر سائیکل سوار آیا، سیٹیاں بجائیں اور ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ خاتون نے موٹر سائیکل کو پکڑ کر سر عام ہی اس کی پٹائی شروع کردی۔
خاتون نے نوجوان کی پٹائی کے بعد معافی مانگنے کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔