in

کراچی میں ڈینگی اور ملیریا کیخلاف فیومیگیشن مہم کا آغاز

کراچی میں ڈینگی اور ملیریا کیخلاف فیومیگیشن مہم کا آغاز

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے کراچی میں ملیریا اور ڈینگی کے خلاف فیومیگیشن (اسپرے) مہم شروع کردی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار تمام اضلاع میں مہم چلائی جائے گی۔

مہم ایک ماہ تک کراچی کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار جاری رہے گی، پہلے مرحلے میں مہم کا آغاز شرقی اور جنوبی اضلاع سے کیا گیا ہے۔ ایک غیرسرکاری تنظیم سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کراچی میں کے فیومیگیشن مہم میں کے ایم سی کی معاونت کرے گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا کہنا ہے کہ اسپرے مہم کیلئے 20 گاڑیاں استعمال کی جارہی ہیں، جس میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے کارکنان بھی ایم سی عملے کے ساتھ ہوں گے۔

لئیق احمد نے مزید کہا کہ لوگوں کو وبائی بیماریوں سے بچانا کے ایم سی کی بنیادی ذمہ داری ہے، مہم کا آغاز شرقی اور جنوبی اضلاع سے کیا گیا ہے، مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کے ایم سی قبرستانوں کی حالت کو بہتر بنانے اور آر او پلانٹس کی تنصیب میں مختلف این جی اوز کا تعاون لے رہے ہیں۔

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کراچی میں اسپرے مہم کیلئے جاری شیڈول کے مطابق فیومیگیشن مہم کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں یہ مہم وسطی، غربی اور کیماڑی اضلاع میں چلائی جائے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں کورنگی اور ملیر اضلاع میں میں مہم چلے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دو چینلز نےمیرے 6.5 کروڑ اداکرنے ہیں، نعمان اعجاز

دو چینلز نےمیرے 6.5 کروڑ اداکرنے ہیں، نعمان اعجاز

سینیٹ کمیٹی میں ریپ مجرمان کو سرعام پھانسی کا قانون منظور

سینیٹ کمیٹی میں ریپ مجرمان کو سرعام پھانسی کا قانون منظور