in

سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو کرونا ویکسین مل گئی

سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو کرونا ویکسین مل گئی

چین سے آئی کرونا ویکسین صوبوں میں تقسیم کردی گئی، سندھ کو 84 ہزار، پنجاب کو 70 ہزار، خیبرپختونخوا کو 65 ہزار اور بلوچستان کو 10 ہزار 300 خوارکیں مل گئیں، مجموعی طور پر صوبوں کو تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار خوارکیں فراہم کی گئی ہیں۔ ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل کل (بدھ سے) شروع ہوگی، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو ٹیکے لگیں گے۔

چین نے پاکستان کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی سائنو فارم ویکسین کی 5 لاکھ خوارکیں عطیہ کی ہیں، جو پیر کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں، چینی سفیر نے ویکسین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حوالے کیں۔

پاکستان میں ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے بدھ سے ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگا۔

وفاقی حکومت نے سائنوفارم ویکسین صوبوں کو فراہم کردی، سندھ کو 84 ہزار خوارکیں مل گئیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر صوبائی سیکریٹری صحت کاظم جتوئی اور ڈائریکٹڑ ای پی آئی اکرم سلطان نے کمرشل فلائٹ سے آنیوالی ویکسین وصول کی، ویکسین سخت حفاظتی انتظامات میں کولڈ اسٹوریج منتقل کی گئی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب کو کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ 70 ہزار خوارکیں موصول ہوگئیں۔ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل (بدھ سے) صوبہ بھر میں کرونا ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگا۔

وزیر صحت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین دی جائے گی، صوبہ بھر میں 189 ویکسینیشن سینٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو وفاق سے کرونا ویکسین کی 65 ہزار خوراکیں موصول ہوگئیں۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسینیشن کیلئے صوبے کو پہلی کھیپ کے تحت 10 ہزار 300 خوارکیں ملی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیف اور کرینہ کےگھر بیٹی ہوگی یا بیٹا؟نجومی نےبتادیا

سیف اور کرینہ کےگھر بیٹی ہوگی یا بیٹا؟نجومی نےبتادیا

لیبیا:وزارت عظمیٰ کی پہلی خاتون امیدوار جیت کیلئے پرعزم

لیبیا:وزارت عظمیٰ کی پہلی خاتون امیدوار جیت کیلئے پرعزم